ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روس اورامریکہ کے درمیان شام پرجاری مذاکرات ناکام

روس اورامریکہ کے درمیان شام پرجاری مذاکرات ناکام

Mon, 05 Sep 2016 15:54:26    S.O. News Service

ہانگ جو5؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روس اور امریکہ کے درمیان شام میں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے پرپہنچے ختم ہو گئے ہیں۔ چین کے شہر ہانگ جو میں ہونے والے جی بیس ممالک کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سیرگئی لاؤروف نے پیر کے روز بھی بات چیت کی۔ امکان تھا کہ مذاکرات جلد کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ حلب میں جاری شدید لڑائی کو رکوانے اور وہاں پھنسے عوام کوامدادی سامان پہنچانے کے لیے روس اور شامی حکومت بم باری بند کردیں گے۔


Share: